How to make money from Google Play store گوگل پلے سٹور سے پیسےکمانا

How to make money from Google Play store گوگل پلے سٹور سے پیسےکمانا

 


How to make money from Google Play store?

گوگل پلے سٹور سے پیسے کیسے کمائے جائیں ۔

 

آج کل دنیا کی ہر فیلڈ میں موبائل ایپ کا استعمال بڑھتا چلا جا رہا ہے ۔ بہت ساری کمپنیوں موبائل ایپ سے بہت زیادہ پیسے کما رہی ہیں ۔ جب آپ کی ایپ مشہور ہو جاتی ہے اور وہ پلے سٹور میں سب سے پہلے دکھائی دینے لگتی ہے تو آپ بہت زیادہ پیسے کماتے ہیں ۔

 

اس کے علاوہ ایپس میں بہت ساری چیزیں سیل کرنے کی سہولت بھی موجود ہوتی ہے جس کی وجہ سے بھی آپ کو پیسہ آتا ہے ۔ یہ بات بالکل سچ ہے کہ گوگل پلے سٹور پیسہ کمانے کا ایک بہت اچھا پلیٹ فارم ہے ۔

 

دنیا میں تین گناہ زیادہ اینڈرائیڈ یوزرز موجود ہیں اور یہ سب ان ایپس کا  استعمال کرتے ہیں۔

 

ویسے تو گوگل پلے سٹور سے کمانے کے بہت سے ذرائع ہیں لیکن یہاں پہ ہم کچھ مشہور طریقوں کے بارے میں بات کرتے ہیں 

 

Create Your app on Google Play Store and Sell it:

اگر آپ اچھی ایپس بنانا جانتے ہیں ۔ تو اس بات میں کوئی شک نہیں کہ آپ گوگل پلے سٹور سے بہت زیادہ پیسے کما سکتے ہیں ۔ آپ اینڈرائیڈ ایپس بنائے اور ان کو بیچ دیں۔


اس کے لیے آپ کو کرنا یہ ہوگا کہ آپ ایک مخصوص لوگوں کے لئے خاص ایپ بنائیں گے جو ان کے مسائل کو حل کرے گی اور اس ایپ کو اب کسی بھی شخص کو بیچ سکتے ہیں اور بدلے میں آپ کو اچھی اماؤنٹ میں پیسہ دے گا۔

اگر آپ سمجھ نہیں پا رہے ہیں کہ آپ کس طرح کی ایپ بنائیں۔ تو آپ دوسرے لوگوں کی ایپس دیکھ سکتے ہیں جو سروس وہ مہیا کر رہے ہیں آپ ان سے بہتر سروس کم داموں میں فروخت کریں لوگ آپ کی ایپ کو پسند کریں گے اور اس طرح سے آپ کو آمدن حاصل ہوگی۔

 

Sell Products in-app as in-app Purchases:

اپنی پروڈکٹس کو ایپس میں بیچئے 

 

اپنی مصنوعات کو ایپ کے اندر بیچنا بھی ایک بہت اچھا طریقہ ہے ۔ اور یہ ایکسٹرا آمدن کا حصول ہے ۔ 

مثال کے طور پر آپ کی ایک گیم کی ایپ ہے ْ۔ اور آپ اس میں مختلف رنگوں کی استعمال ہونے والی گاڑیوں کو بیچ سکتے ہیں ۔ آپ ان پروڈکٹس کو لاک کر دیں گے جن کو آپ فروخت کرنا چاہتے ہیں لوگ ان پرڈکٹس کو پیسے دے کر اوپن کریں گے جس سے آپ کو آمدن حاصل ہوگی ۔ 

 

how to earn money from android apps in urdu
Sell products in your app and Earn money

لوگوں کو اس کے بدلے میں تفریح مہیا ہوگی۔ 

جیسا کہ آپ لوڈو سٹار کے بارے میں جانتے ہیں جس میں جمیز اور کوائنز فروخت کیے جاتے ہیں اس طرح آپ اپنی ایپ میں مختلف پروڈکٹس کو بیچ سکتے ہیں۔

زیادہ تر یہ پروڈکٹس ورچوئل ہوتی ہیں۔ اور سستے داموں میں آپ ان کو فروخت کریں تو آپ کو کسٹمر بھی زیادہ ملیں گے۔ 

 

لیکن ایک بات کا دھیان رکھیں زیادہ تر لوگ ایپس میں پرچیز کرنا مناسب نہیں سمجھتےاس لیے آپ کو کم اور اچھی چیزوں کو فروخت کرنا چاہیے۔

 

Making money with in-app-advertising

اپنی ایپ میں ایڈورٹائزمنٹ لگائیں۔

ایک سروے کے مطابق دیکھا گیا ہے کہ 49 فیصد موبائل ایپس کے اندر ایڈز دکھائی جاتی ہیں۔ جیسے ہی آپ کی ایپ میں میں ایڈورٹائزمنٹ چلتی ہےتو اس کے بدلے میں آپ کو گوگل پیسے دیتا ہے۔

 

آپ کسی کمپنی کی ڈائریکٹ ایڈورٹائزمنٹ بھی اپنی ایپ کر سکتے ہیں۔آپ کی ایڈ آپ کو بہت زیادہ پیسہ مہیا کر سکتے ہیں۔

لیکن یہ بات یاد رکھیں کہ آپ کی ایپ ایپ پر بہت زیادہ اشتہارات نہیں ہونے چاہیے کیونکہ وہ لوگوں کی توجہ کو کو بدل  دیتے ہیں۔

زیادہ تر لوگ ایڈ کو یا اشتہارات کو پسند نہیں کرتے ہی ںاس لئے میرا مشورہ یہ ہے کہ آپ کو چاہیے کہ آپ اپنی ایڈ کو یوزر کے انعام کے طور پر پیش کریں۔

how to earn money by uploading app on google play store
Show ads in your App and Earn Money


مثال کے طور پر گیم اوور ہونے کی صورت میں گیم کو دوبارہ وہیں سے شروع کرنے کے لئے آپ ایڈ دیکھنے کا کہہ سکتے ہیں۔

اس طرح سے لوگ خوشی سے ایڈ بھی دیکھیں گے اور آپ کو پیسے بھی ملیں گے۔

آپ لوگوں کو مختلف کریڈٹ کوپن اور گیم آئٹمز ایڈ کے بدلے میں دے سکتے ہیں اور لوگ ہنسی خوشی آپ کی ایڈ دیکھنے کے لئے رضامند ہو جائیں گے جیسے ہی لوگ آپ کی ایڈ کو دیکھنا پسند کریں گے ویسے ہی آپ کو بھی آمدن شروع ہو جائے گی ۔

 

Get Sponsorship For your App

اپنی ایپ کے لیے اسپانسر شپ حاصل کریں 

 

اگر آپ کی ایپ کے دیکھنے والے بہت زیادہ ہیں ۔ تو عین ممکن ہے کہ لوگ یا کمپنیاں آپ کو سپانسرشپ کے طور پر اپنا کنٹینٹ نئی ویڈیوز یا اپنے اشتہارات دیں جو آپ اپنی ایپ کے اندر رن کریں گے۔ اور یہ ایک اور نیا طریقہ ہے گوگل پلے سٹور پر موجود اپنی ایپ سے پیسے کمانے کا۔

اگر آپ کی کسی ایک کی دو بڑی کمپنیوں سے سپانسرشپ کی ڈیل ہو جاتی ہےتو یہ آپ کو گوگل پلے سٹور پر اشتہارات چلانے سے بھی زیادہ پیسے دے گااور اس طرح سے آپ دنوں میں انشاءاللہ امیر ہو جائیں گے۔

 

Generating Money From Subscription:

سب سکریپشن سے پیسے کمانا۔

آپ اپنی ایپ پر آنے والے لوگوں کوقائل کرسکتے ہیں کہ وہ آپ کی ایپ میں سبسکرپشن خریدیں۔ جس کے بدلے میں انہیں بہت سی مختلف سہولیات دی جا سکتی ہیں۔ جس سے ان کی بہت سی مشکلات حل ہو جاتی ہیں۔ اس طرح سے لوگ آپ کی سبسکرپشن کچھ پیسوں کے عوض خرید لیں گے اور آپ کو ان پیسوں سے آمدن حاصل ہوگی۔ 

 

how to earn money from google play games
Show Subscription Button in Your app

مثال کے طور پر آپ پریمیم ویڈیوز دے سکتے ہیں یا آپ کو یونیک قسم کی تصاویر یا میوزک بیچ سکتے ہیں۔ 

غرض یہ کہ جس چیز کی آپ سبسکرپشن دیں گے لوگ اس کو حاصل کریں گے اور آپ کو اس سے آنے والی آمدن آپ کو پیسے دے گی۔ 

 

Summary

سمری (لب لباب)

 

دنیا میں موبائل ایپس کی دنیا بڑھتی چلی جارہی ہے۔ دن بہ دن نئی ایپ متعارف ہورہی ہیں۔ اوپر بتائے جانے والے طریقے بنیادی طور پر ایپس کمانے کے ہیں۔ آپ ان میں سے کوئی ایک کیا سب اکٹھے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ کس طرح سے اپنی ایپ سے پیسے کمانا چاہتے ہیں۔ 

 

غرض یہ کہ دنیا میں کمانے کے بہت سارے طریقے ہیں لیکن اس کے لیے آپ کو ذرا سی توجہ کی ضرورت ہےجیسے ہی آپ ان چیزوں کو سیکھ جائیں گے آپ ان سے کمانا شروع کریں گے اوروقت دور نہیں کہ جب آپ بہت زیادہ اچھی امدن پلے سٹور یا کسی اورمیڈیم سے کما رہے ہوں گے۔

 

COMMENTS

[blogger][disqus][facebook]
Name

Blogging,4,Business,6,Online Earning,30,Youtube,1,
ltr
item
Earning Ki Dunya: How to make money from Google Play store گوگل پلے سٹور سے پیسےکمانا
How to make money from Google Play store گوگل پلے سٹور سے پیسےکمانا
How to make money from Google Play store گوگل پلے سٹور سے پیسےکمانا
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEhlcEygZbC7dsI13rqrJhJwMxo1OCEA1h5BU2GOvdp9W1VcL1tC29aU8CjwYgTBAJvtolFlY-SYiwTu63dnlt5kKuD2gYFX-Nwpkzgqzo2via1jCbJVZPe5SFFMQ6jX-P7V4qYWutH4gg6U/s0/Copy+of+How+to+earn+money+with+Google+AdSense+%252817%2529.png
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEhlcEygZbC7dsI13rqrJhJwMxo1OCEA1h5BU2GOvdp9W1VcL1tC29aU8CjwYgTBAJvtolFlY-SYiwTu63dnlt5kKuD2gYFX-Nwpkzgqzo2via1jCbJVZPe5SFFMQ6jX-P7V4qYWutH4gg6U/s72-c/Copy+of+How+to+earn+money+with+Google+AdSense+%252817%2529.png
Earning Ki Dunya
https://earningkidunya.blogspot.com/2020/08/how-to-make-money-from-google-play-store.html
https://earningkidunya.blogspot.com/
https://earningkidunya.blogspot.com/
https://earningkidunya.blogspot.com/2020/08/how-to-make-money-from-google-play-store.html
true
421044385888488901
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy