How to Earn Money as a Virtual Assistant ورچوئل اسسٹینٹ بن کر پیسےکیسےکمائیں

How to Earn Money as a Virtual Assistant ورچوئل اسسٹینٹ بن کر پیسےکیسےکمائیں

 


How Become a Virtual Assistant?

ورچوئل اسسٹنٹ کیسے بنیں

ورچوئل اسسٹنٹ بننا ایک آسان عمل ہے۔ کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا بینک بیلنس بڑھنا شروع ہو جائے اور آپ کو گھر سے باہر قدم بھی رکھنا نہ پڑے۔آپ کام اپنی مرضی سے کریں۔ نہ کوئی پارکنگ فیس دیں اور جو چاہیں اپنی مرضی کام جس وقت بھی دل کرے مکمل کریں- ورچوئل اسسٹنٹ میں یہ سب سہولیات آپ کے لئے موجود ہیں- چلیے اس پوسٹ میں پڑھتے ہیں کہ اصل میں وہ ورچوئل اسسٹنٹس ہوتا کیا ہے اور اس کی سیلری کیا ہوتی ہے-

اور یہ آن لائن کام کیسے کرتا ہے-  

What is a virtual assistant?

ورچوئل اسسٹنٹ کیا ہے

ورچوئل اسسٹنٹ کی سادہ سی تعریف یہ ہے کہ "کسی کے کام کو آسان بنانا"

 

مثال کے طور پر ایک چھوٹے سے کاروباری شخص کو اپنے کاروبار کو سنبھالنے کے لیے،اخراجات کو کنٹرول کرنے کے لیے، فیس بک پیج کو مینیج کرنے کے لیے اور اپنی میٹنگ سکیجول کرنے کے لیے ایک اسسٹنٹ کی ضرورت ہے جسے آپ ایک پرسنل سیکرٹری بھی کہہ سکتے ہیں۔ اب تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں ایک پرسنل سیکرٹری کے بجائے ورچوئل اسسٹنٹ کو یہ سب کام سونپا جاتا ہے۔ جس کے عوض اس کو ایک خاص معاوضہ دیا جاتا ہے۔ 

اس کام کی نوعیت اس طرح سے ہے کہ ایک دن آپ اپنے بوس کے لیے نیوز لیٹر اور فیس بک پیج کو میسج کرتے ہیں اور دوسرے دن میٹنگ کو سکجول کرتے ہیں


ورچوئل اسسٹنٹ کے لیےکونسی مہارتیں درکار ہیں

Which skills require for Virtual Assistant


Skills for Virtual Assistant
Skills for Virtual Assistant


ورچوئل اسسٹنٹ کے لیے ضروری ہے کہ آپ کس فیلڈ میں سروسز مہیا کر رہے ہیں۔ اسی فیلڈ کے مطابق مہارت حاصل کریں۔ لیکن یہ کچھ مہارتیں آپ کو لازمی آنی چاہیے۔ 

  •  کمیونیکیشن سکلز
  •  انٹر پرسنل سکلز
  •  اچھا علم
  • انٹرنیٹ کو استعمال کرنے کی سمجھ
  •  چیزوں کو ترتیب دینے کا فن
  •  اور اس طرح کی چھوٹی چھوٹی مہارتیں

کیونکہ ورچورئل اسسٹنٹ کی حیثیت سے آپ کو لوگوں کو بہت سے لوگوں آنلاائن سے ملاقات کرنا پڑ سکتی ہے۔غرض یہ کہ آپ کو لوگوں سے ان کے مطابق ان کے اوقات کار کو ترتیب دینا پڑ سکتا ہے۔ 

ایک اور اہم بات یہ ہے کہ آپ کو ورچورئل اسسٹنٹ ہونے کے ناطے سوشل میڈیا کو استعمال کرنا اچھی طرح آنا چاہیے۔سوشل میڈیا کا استعمال کرنے سے مراد یہ ہے کہ آپ کو پوسٹ کرنا پوسٹ کو ایڈٹ کرنا پوسٹ کا تجزیہ کرنا اور دوسرے شوشل میڈیا اکاؤنٹس کو مینیج کرنا اچھے طریقے سے آتا ہو۔ 

How much you can earn as virtual assistant 

ورچوئل اسسٹنٹ کی حیثیت سے آپ کتنا کما سکتے ہیں۔ 


ورچوئل اسسٹنٹ کی حیثیت سے تنخواہ کا معیار آپ کی قابلیت اور آپ کے کام کے مطابق ہو سکتا ہے۔ 
 ایک عام اوسط اندازے کے مطابق پندرہ ڈالر فی گھنٹہ ماہانہ آپ کما سکتے ہیں۔  لیکن اگر آپ اس کام کو پورا دن کے لیے کر رہے ہیں۔ تو آپ کی تنخواہ میں واضح فرق آ سکتا ہے۔ کیونکہ یہ پارٹ ٹائم کام کرنے کرنے والوں کی اوسط فی گھنٹہ تنخواہ ہے۔  یاد رکھیں آپ جتنے ماہر ہیں اتنی اچھی رقم کما سکتے ہیں۔ 
اگر آپ کو ورچوئل اسسٹنٹ کے بارے میں تجربہ نہیں ہے۔ آپ کی تنخواہ بہت کم ہو جائے گی شائد دس ڈالر سے بھی کم!!!! 
ایک مرتبہ آپ کو اس فیلڈ میں تجربہ ہو جائے تو آپ اپنے گھر میں بیٹھے ہیں 35 ڈالر فی گھنٹہ کے حساب سے تنخواہ وصول کرسکتے ہیں۔ 


Top 8 demanding virtual assistant services 

آٹھ مشہور اور قابل قدر ورچوئل اسسٹنٹ کی سروسز


ورچوئل اسسٹنٹ کی سروسز آپ کے تجربے آپ کے علم اور ڈگری کے مطابق مختلف ہو سکتی ہیں۔ لیکن زیادہ تر آن
 لائن فری لانسنگ میں ڈیمانڈنگ ورچورئل اسسٹنٹ سروسز یہ ہیں

What Virtual Assistant will do?

1-Customer services

1-کسٹمر سروسز
ورچوئل اسسٹنٹ کی سب سے مشہور ملازمت کسٹمر سروسز ہے۔ کسی بھی کمپنی کے لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ اپنے کاروبار صارفین کو خوشحال رکھے۔ اگر ان کو کمپنی یا ان کے کاروبار کے بارے میں کسی بھی قسم کی شکایت ہے تو اس کا فوری طور پر ازالہ کیا جائے۔ اور اس کام کے لیے ایسے شخص کی ضرورت ہے جو ہمہ وقت لوگوں سے رابطے میں رہے۔ کاروبار کے مالکان کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ جس سے وہ ہر شخص کے سوال کا جواب دے سکے۔ اس لیے وہ ورچورئل اسسٹنٹ کو ملازمت پر رکھتے ہیں۔اور ان کو تنخواہ دیتے ہیں۔ 
کسٹمرز سے مندرجہ ذیل کام آپ کو انجام دینے پڑ سکتے ہیں۔ 
 کسٹمر سے سوالات پوچھنا 
کسٹمر کے سوالات کا جواب دینا 
لائیو چیٹ 
کسی بھی شکایت کو نوٹ کرنا 
 پروڈکٹ کی ڈیلیوری کے نظام کو دیکھنا 
 پیمنٹ سکیجول 
 ریکارڈ کو ترتیب دینا 
کسٹمرز کو کال کرنا 
کسٹمر کو خریداری پر آمادہ کرنا 
اور اس طرح کے بے شمار کام جو کہ آپ کسٹمر سروسز کے نمائندے کی حیثیت سے کریں گے

Top virtual Assistant Services
Top virtual Assistant Services

2-Finance manager 

2-فنانس منیجر (منشی) 
لوگوں کو اپنے کاروبار کے مالی معاملات کو سنبھالنا انتہائی دشوار ہے۔ اس کے لئے ان کو لوگوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ جیسے پرانے زمانے میں منشی کی حیثیت تھی آج جدید دور میں یہ ورچورئل اسسٹنٹ میں تبدیل ہوگیا ہے۔ 
فنانس منیجر کی حیثیت سے کیا کرنا پڑ سکتا ہے؟ 
· ٹیکس کی منصوبہ بندی 
· ریٹائرمنٹ فنڈز کا انتظام 
· قرض کی ادائیگی 
· رسید بنانا 
· منافع اور نقصان کا حساب 
· کاروبار کی مالی حیثیت 
· کاروبار کی موجودہ صورتحال 
اور اس طرح کے بہت سارے کام 


3-Administrative helper 


3-معاملاتی مددگار 
آپ لوگوں کے معاملات کو آسان کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔مثال کے طور پر 
· میٹنگ بک کرنا 
· وائس میسج کو دیکھنا 
· سفر کو ترتیب دینا 
· ریپورٹ بنانا 
· ای ۔میل لکھنا 
· پریزنٹیشن بنانا 
· ایکسل شیٹ تیار کرنا 
· ڈیٹا انٹری 
وغیرہ 

4-Virtual Assistant as a Social media manager 

4- ورچوئل اسسٹنٹ بطور سوشل میڈیا مینیجر 


ورچوئل اسسٹنٹ صرف اور صرف ایکسل کی شیٹس یا کاروبار کو مینیج کرنا ہی نہیں ہے بلکہ ورچوئل اسسٹنٹ میں ایک بڑی فیلڈ سوشل میڈیا مینیجر کی بھی ہے۔ آجکل کسی بھی کاروبار کی اہمیت کا اندازہ اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے لگایا جاسکتا ہے۔ اس لیے شوشل میڈیا اسسٹنٹ کو ہائیر کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ 

سوشل میڈیا مینیجر کی حیثیت سے آپ کیا کام کریں گے؟ 

· سوشل میڈیا پر پوسٹ لگانا 
· مثلا فیس بک انسٹاگرام 
· روزانہ پروفائل کو اپ ڈیٹ کرنا 
· سوشل میڈیا کمپین چلا نا 
· سوشل میڈیا ایڈورٹائزنگ 
· سوشل میڈیا پر پوٹینشل کسٹمر ڈھونڈنا 
· ویب سائٹس کو دیکھنا 
· ویب سائٹ کی 
SEO 
· کی ورڈ سرچنگ وغیرہ 

5-Content writer as a virtual assistant 

5- کنٹینٹ رائیٹر ورچورئل اسسٹنٹ کی حیثیت سے 
ہر کاروبار کو ایک بہترین کنٹینٹ رائیٹر کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ کنٹینٹ رائیٹر کی حیثیت سے اپنی خدمات کو پیش کر سکتے ہیں۔ جس میں آپ کو مندرجہ ذیل کام کرنا پڑ سکتے ہیں 
· بلاگ لکھنا اور اس کو فارمیٹ کرنا 
· پروف ریڈنگ کرنا 
· ایڈیٹنگ کرنا 
· کی ورڈ سرچ 
· ایفیلیٹ لنکس ڈالنا 
· پوسٹ مینیج کرنا 
· پوسٹ پبلش کرنا 

6-Blog management as a virtual assistant 

6-ورچورئل اسسٹنٹ کی حیثیت سے بلاگ لکھنا 

بہت سے کاروبار اور لوگوں کو اپنی ویب سائٹ اور بلاگ مینجمنٹ کے لیے لوگوں کی ضرورت ہوتی ہے جو بلاگر یا ورڈ پریس پر ان کے لیے ایک اچھی ویب سائٹ تیار کر سکتے ہوں۔ یہ کام بھی ورچورئل اسسٹنٹ کر سکتا ہے۔ اگر آپ اپنا بلاگ لکھ سکتے ہیں یا آپ کو اس کے بارے میں جانکاری ہے۔ تو یہ کام آپ آسانی سے کر سکتے ہیں۔ 
مندرجہ ذیل میں یہ وہ کام ہے جو آپ کو بلاگ کے لیے کرنا پڑ سکتے ہیں۔ 

  • لنکس کو ٹھیک کرنا
  • · ڈومین کی سیٹنگ کرنا
  • · پرانے لنکس کو ختم کرنا
  • · نئے پیج بنانا
  • · ویسے پرانے پیج ختم کرنا
  • · پلگین انسٹال کرنا
  • · نئے ٹاپک تلاش کرنا
  • · ویب سائٹ کی کارگردگی دیکھنا
  • · کمنٹس کے جواب دینا

غرض یہ کہ آپ کو ہر طرح کی ویب سائٹ مینجمنٹ کا پتہ ہونا ضروری ہے۔ 

7- Virtual assistant as an online marketer 


7-آن لائن مارکیٹنگ 

آج دنیا میں انٹرنیٹ کے یوزرز مسلسل بڑھتے چلے جارہے ہیں۔ اس لئے کوئی بھی کاروبار اپنی آن لائن شناخت سے انکار نہیں کر سکتا۔ اس لئے تمام دنیا جتنا جلدی ہو سکے یہ بات سمجھ لے کہ ان لائن مارکیٹنگ بہت ضروری ہے۔ اور اگر آپ اس کو آن لائن مارکیٹنگ کو سمجھتے ہیں تو آپ ایک اچھے ورچوئل اسسٹنٹ بن سکتے ہیں۔ اور یہ ایک ڈیمانڈنگ فیلڈ ہے۔ آپ کو اس فیلڈ میں مندرجہ ذیل کام کرنا پڑ سکتے ہیں۔ 

· 
ویب سائٹ بنانا 
· 
ویبینار کرنا 
· 
ویب سائٹ کو پرموٹ کرنا 
· 
لینڈنگ پیج بنانا 
· 
نیو پروڈکٹ لانچ کرنا 
· 
ایڈورٹائزمنٹ 
· 
ایڈورٹائزمنٹ کے نتائج حاصل کرنا 
اس فیلڈ میں آپ کو مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی استعمال کرنا پڑ سکتے ہیں۔ لیکن اس میں آپ بہت اچھا کما سکتے ہیں۔ 

8-Virtual Assistant as an email marketer 

 

8-ایمیل مارکیٹر 

دنیا کے مارکیٹنگ کے ماہر لوگوں کو کہنا ہے کہ ای میل مارکیٹنگ اب ختم ہوچکی ہے یہ ایک سچ ہے مگر ابھی بھی یہ موجود ہے 
ذیل میں کچھ ای میل مارکیٹنگ سروسز موجود ہیں۔ 

· 
ای میل ٹیمپلیٹ تیار کرنا 
· 
ای میل کو سکیجول کرنا 
· 
ایمیل لکھنا 
· 
نیوز لیٹر لکھنا 
· 
سبسکرائبر لسٹ کو دیکھنا 
· 
پروڈکٹ لانچ کرنا 
· 
ای میل مارکیٹنگ کمپین بنانا 
یہ سب کام ای میل مارکیٹنگ میں شامل ہیں۔ 
مزید یہ کہ 

جیسے جیسے دنیا میں ٹیکنالوجی میں اضافہ ہوتا چلا جائے گا اور نت نئے طریقے سامنے آتے جائیں گے ورجل اسسٹنٹ کے کام کا دائرہ کار بھی بڑھتا چلا جائے گا یہ ایک اچھی اور مناسب فیلڈ ہے آپ پاکستان ،انڈیا، بنگلہ دیش یا کسی بھی دوسرے ملک میں رہتے ہوئے اس فیلڈ سے بہت زیادہ پیسہ کما سکتے ہیں جو ایک مناسب عمل ہے۔  

سمری( لب لباب

Summary

ورچوئل اسسٹنٹ بننے کے لیے آپ کو کوئی خاص تعلیم کی ضرورت نہیں ہے۔ بلکہ آپ کو اپنے فیلڈ کو چننے اور اس میں مہارت حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ اس طرح آپ ایک اچھے ورچوئل اسسٹنٹ بن سکتے ہیں۔ یہ ایک آسان طریقہ ہے پیسے کمانے کا نہ آپ کو اپنے گھر سے باہر قدم رکھنے کی ضرورت ہے اور نہ ہی اپنے بوس کی تابعداری کرنے کی۔ بلکہ آپ کو اپنے کمپیوٹر کے سامنے بیٹھنا ہے۔ اور دوسروں کے لئے ان کے کام آسان بنانا ہے۔ اس طرح سے آپ نے اچھی آمدن حاصل کر سکتے ہیں

About This Post

Author: Muhammad Qasim 

Category: Online Earning 

Published: Date:3-08-2020

Language: Urdu

Rating: N/A

COMMENTS

[blogger][disqus][facebook]
Name

Blogging,4,Business,6,Online Earning,30,Youtube,1,
ltr
item
Earning Ki Dunya: How to Earn Money as a Virtual Assistant ورچوئل اسسٹینٹ بن کر پیسےکیسےکمائیں
How to Earn Money as a Virtual Assistant ورچوئل اسسٹینٹ بن کر پیسےکیسےکمائیں
How to Earn Money as a Virtual Assistant ورچوئل اسسٹینٹ بن کر پیسےکیسےکمائیں
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEiZwKhwQ9wW273AuQg4qMNnpR2rh0jIERCaykPyeFQ35JORy8V5ryEBQ11FSVwfnXwmxhyphenhyphenA398qh7DacV4TGkTXFTdjbM_2q2OoeN7VvyuKVv0brPCLNHKfoCi4AQ2aweuGTaKratKI2-w/s0/How+to+earn+money+with+Google+AdSense+%25287%2529.png
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEiZwKhwQ9wW273AuQg4qMNnpR2rh0jIERCaykPyeFQ35JORy8V5ryEBQ11FSVwfnXwmxhyphenhyphenA398qh7DacV4TGkTXFTdjbM_2q2OoeN7VvyuKVv0brPCLNHKfoCi4AQ2aweuGTaKratKI2-w/s72-c/How+to+earn+money+with+Google+AdSense+%25287%2529.png
Earning Ki Dunya
https://earningkidunya.blogspot.com/2020/08/how-to-earn-money-as-virtual-assistant_8.html
https://earningkidunya.blogspot.com/
https://earningkidunya.blogspot.com/
https://earningkidunya.blogspot.com/2020/08/how-to-earn-money-as-virtual-assistant_8.html
true
421044385888488901
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy